LIVE

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو فوج کی تحویل میں دے دیا گیا

ویب ڈیسک
August 19, 2023
 

گزشتہ دنوں حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا— فوٹو:فائل

9 مئی کے واقعات میں ملوث  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ دنوں حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق حسان نیازی کو لاہور منتقل کردیا گیا اور انہیں ملٹری تحویل میں دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایاکہ حسان نیازی پر ملٹری کورٹ میں کیس چلنا ہے۔