LIVE

9 مئی کے واقعات میں ملوث مرکزی ملزم سجاد حیدر گرفتار

شبیر احمد ڈار
August 21, 2023
 

ملزم شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے دروازے پر حملے کے بعد سے روپوش تھا: پولیس— فوٹو:فائل

راولپنڈی  پولیس نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث مرکزی ملزم سجاد حیدر  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم یونین کونسل 18 کا سابق چیئرمین ہے جسے گرفتاری کے بعد تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایاکہ ملزم شمس آباد میں حساس ادارے کے دفتر کے دروازے پر حملے کے بعد سے روپوش تھا۔

دوسری جانب پولیس نے ملزم سجاد حیدر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

عدالت نے ملزم کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔