LIVE

ویڈیو: ہنگری میں بیگم کو اٹھا کر دشوار راستوں پر دوڑنے کا دلچسپ مقابلہ

ویب ڈیسک
August 27, 2023
 

یورپی ملک ہنگری میں ایک انتہائی دلچسپ مقابلہ کرایا گیا جس میں شوہروں نے اپنی بیگمات کو اٹھا کر دوڑ لگائی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقابلے میں 15 جوڑوں نے حصہ لیا جو دشوار گزار  راستے پر گرتے پڑتے فنش لائن پر پہنچے۔ 

راستے میں رکاوٹیں آئیں،کیچڑ اور پانی کے تالاب  بھی آئے، شوہر گرتے پڑتے رہے لیکن مقابلہ ترک نہیں کیا۔

دو سو ساٹھ میٹر کی اس ریس میں سب سے پہلے فنش لائن عبور کرنے پر لتھوینیا کا جوڑا فاتح قرار پایا۔