LIVE

نوجوان کا خانہ کعبہ سے محبت کا منفرد اظہار، کیوبس سے تصویر بنا ڈالی

ویب ڈیسک
August 31, 2023
 

ویسے تو خانہ کعبہ سے  عقیدت ومحبت  ہر مسلمان ہی رکھتا ہے لیکن ان دنوں اس محبت کے  منفرد  اظہار نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں  نوجوان  کو ہزاروں کی تعداد میں  موجود کیوبس  کی مدد سے خانہ کعبہ کی تصویر بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ویڈیو میں موجود  نوجوان کیوبس کو حل کرنے کا ماہر ہے جس  نے کیوبس  کے ذریعے خانہ کعبہ کا پورٹریٹ بنایا ہے۔

یاد رہے کیوبس حل کرنا کوئی آسان کام نہیں لیکن نوجوان نے خانہ کعبہ کی تصویر کے مطابق کیوبس کو حل کیا اور ایک شاندار پورٹریٹ بنادیا ہے۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے  تاہم نوجوان کا تعلق کس ملک سے ہے اور اس کا کیا نام ہے یہ بات معلوم نہیں ہوسکی ہے۔