LIVE

لاہور داتا دربار کے قریب گزرنے سے روکنے پر ڈرائیور نے پولیس اہلکار پر ٹریکٹر چڑھا دیا

میاں عابد
September 07, 2023
 

فوٹو: فائل

لاہور میں  ٹریکٹر پر سوار افراد کو داتا دربار کے قریب سے  گزرنے سے روکنے پر ڈرائیور نے پولیس کی اینٹی رائٹ فورس کے جوان پر ٹریکٹر چڑھا دیا۔

پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی پر سوار 5 افراد نے دربار جانے کیلئے بیریئر کراس کرنے کی کوشش کی جس پر کانسٹیبل سہیل نے انہیں روکا تو پانچوں افراد گالم گلوچ کرنے لگے اور ڈرائیور نے ٹریکٹر ٹرالی کانسٹیبل پر چڑھا دی۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبل سہیل کی 3 پسلیاں اور دایاں بازو ٹوٹ گیا، ٹریکٹر ڈرائیور اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔