LIVE

عسکری ٹاور حملہ: سابق گورنر عمر سرفراز کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شاہدحسین
September 09, 2023
 

دوران سماعت تفتیشی افسر نے نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی/ فائل فوٹو 

انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سرفراز چیمہ کو 5 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنما سرفراز چیمہ کے خلاف عسکری ٹاورپرحملہ اورجلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت کی جس دوران پولیس نے ملزم کی جیل سے طلبی کی درخواست کی۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ میں سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کردی گئی ہیں۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے نئے الزامات کی تحقیقات کیلئے ملزم کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق گورنر عمر سرفرازچیمہ کو 14 ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔