LIVE

فلموں سے متاثر ہو کر رکشے میں پستول لیکر گھومنے والا نوجوان گرفتار

میاں عابد
September 10, 2023
 

ملزم کو کریم بلاک مارکیٹ سگنل پر روکا گیا تو وہ ڈائیلاگ بولنے لگا جس پرٹریفک پولیس نے ملزم کو پستول اور رکشہ سمیت تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کی تحویل میں دے دیا: ٹریفک پولیس/فائل فوٹو

لاہور: فلموں سے متاثر ہو کر لوڈر  رکشے میں پستول لے کر گھومنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ملزم کو لاہور کریم بلاک مارکیٹ سگنل پر روکا گیا تو وہ فلموں کی طرح ڈائیلاگ بولنے لگا جس پرٹریفک پولیس نے ملزم کو پستول اور  رکشے سمیت تھانہ مسلم ٹاؤن پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

دوسری جانب ترجمان سی آئی اے پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  لاہور میں عوام میں خوف ہراس پھیلانے والے دو ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان ٹک ٹاکرز سوشل میڈیا ایپ پر اسلحے والی ویڈیو بنا کر عوام میں خوف وہراس پھیلاتے تھے، ملزمان کے قبضے سے 7 پستول اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔