LIVE

معروف ترک اداکارہ نے سر پر گولی مار کر خودکشی کرلی

ویب ڈیسک
September 20, 2023
 

علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بلڈنگ کی دوسری منزل پر پہنچی جہاں سے اداکارہ کی لاش ملی

معروف ترک اداکارہ مرفی کیالپ نے 36 برس کی عمر میں سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ترک میڈیا کے مطابق اداکارہ مرفی کیالپ نے اپنے والد کے لائسنس یافتہ پستول سے سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

اداکارہ صوبہ موگلا کے علاقے دالامان میں اپنے گھر پر اکیلی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق علاقہ مکینوں نے فائرنگ کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس بلڈنگ کی دوسری منزل پر پہنچی جہاں سے اداکارہ کی لاش ملی۔

اداکارہ مرفی کیالپ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز تھیٹر سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

مرفی کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں 'دی واریر'، 'میٹر آف آنر'، 'سکاریہ فرات'، 'دی لٹل ڈے'، 'ڈریمز اینڈ ہوپس' اور 'ایلف' شامل ہیں۔