LIVE

ٹک ٹاک بنانے کیلئے لڑکی کا روپ دھارنے والا نوجوان ساتھیوں سمیت گرفتار

احمد سبحان
September 24, 2023
 

گرفتار ٹک ٹاکر نوجوان برقعہ پہن کر ویڈیو بنا رہے تھے، اسلام آباد پولیس— فوٹو: فائل

اسلام آباد میں ٹک ٹاک بنانے کیلئے لڑکی کا روپ دھارنے والا نوجوان کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

چاروں نوجوان بھارہ کہو میں سڑک کنارے ٹک ٹاک بنا رہے تھے تو پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ گرفتار ٹک ٹاکر نوجوان برقعہ پہن کر ویڈیو بنا رہے  تھے۔

پولیس نے 4 گھنٹے تک نوجوانوں کو تھانے میں بند رکھا اور تحقیقات کے بعد رہا کردیا