LIVE

جہلم میں سرکس سے کئی بندر بھاگ نکلے، 3 افراد کو زخمی کردیا

ویب ڈیسک
September 25, 2023
 

بندر علاقے میں گھروں، چھتوں اور مارکیٹوں میں چھلانگیں مار رہے ہیں— فوٹو: اسکرین گریب

جہلم میں دینہ بائی پاس کے قریب لگنے والے سرکس سے متعدد بندر  بھاگ نکلے۔

سرکس سے بھاگنے والے بندروں نے ایک بچے سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا۔ بندر علاقے میں گھروں، چھتوں اور مارکیٹوں میں چھلانگیں مار رہے ہیں۔

سرکس انتظامیہ کے مطابق سرکس کے بندر ہیں، جلد پکڑ کر لے جائیں گے۔