LIVE

پنجاب میں 24 گھنٹے میں آشوب چشم کے 15 ہزار 105 کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک
September 29, 2023
 

آشوب چشم کی وجہ سے پنجاب میں اسکول جمعرات سے بند ہیں— فوٹو:فائل

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران آشوب چشم کے مزید 15ہزار105 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال اب تک آشوب چشم کے 3 لاکھ 79ہزار 690 مریض رپورٹ ہوچکے۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں آشوب چشم کے 916، ملتان میں 1217، فیصل آباد میں1827، راولپنڈی میں 242 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال آشوب چشم کےسب سے زیادہ مریض بہاولپور میں74ہزار314 مریض رپورٹ ہوئے، آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔

آشوب چشم کی وجہ سے پنجاب میں اسکول جمعرات سے بند ہیں۔

دوسری جانب لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں میں سرفہرست رہا، فضائی آلودگی سے آشوب چشم سمیت کئی بیماریاں بڑھنے کا خدشہ ہے۔