LIVE

پنجاب: آشوب چشم میں تیزی سے اضافہ، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی

ویب ڈیسک
September 30, 2023
 

24 گھنٹےکے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے: صوبائی محکمہ صحت/ فائل فوٹو

لاہور: پنجاب میں آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹےکے دوران صوبے میں آشوب چشم کے 10 ہزار 269 مریض سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 99 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ آشوب چشم کے سب سےزیادہ بہاولپور میں 1540 مریض رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں 1132 ،ملتان میں 1048 اور رحیم یارخان میں 608 جب کہ لاہور میں 452 مریض رپورٹ ہوئے۔