LIVE

جناح ہاؤس کیس: حماد اظہر اور مراد سعید سمیت پی ٹی آئی کے 9 رہنما اشتہاری قرار

شاہدحسین
September 30, 2023
 

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے ان 9 رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا اوران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

ان کے علاوہ میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے اور اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔