LIVE

نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کیلئے سعودی عرب جانےکا امکان

مرتضیٰ علی شاہ
September 30, 2023
 

فوٹو: فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی پاکستان روانگی سے قبل عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز  شریف کا سعودی عرب میں قیام  چار  سے پانچ  روز ہوگا،عمرے کی ادائیگی کے بعد نواز شریف دبئی پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دبئی میں دو روزہ قیام کے دوران نواز  شریف کی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبرکو دبئی سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے۔