LIVE

10 روپے میں 1 لاکھ، 100روپے میں 1کروڑ نیکیاں بیچنے والا نوسرباز گرفتار

ویب ڈیسک
October 02, 2023
 

فوٹو: ایکس

گجرات کے تھانہ گلیانہ  پولیس نے پیسوں کے عوض نیکیاں بانٹنےکے دعویدار  نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم  ذولفقارعلی نےچندے کی رسیدیں بھی چھاپ رکھی تھیں، اس نے 10 روپے میں 1 لاکھ نیکی اور 100 روپے میں 1کروڑ نیکیوں کی رسیدیں بنا رکھی تھیں۔

ملزم 1 ہزار میں 1 ارب نیکی اور 10 ہزار میں 1 کھرب نیکی کی رسید بھی تقسیم کرتا تھا۔

فوٹو: ایکس

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکےگداگری ایکٹ کے تحت مقدمےکا اندراج کرلیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کوپولیس نے علاقہ مسجٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کی ضمانت منطور کرتے ہوئے اسے رہاکرنےکا حکم دے دیا۔