LIVE

ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کی خوبصورت تصاویر شیئر کردیں

ویب ڈیسک
October 09, 2023
 

ماہرہ خان کا سلیم کریم سے نکاح یکم اکتوبر کو بھوربن میں ہوا جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور مینیجر نے 2 اکتوبر کو کی—فوٹو: انسٹاگرام/ماہرہ خان

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر جاری کردیں۔

ماہرہ نے انسٹاگرام پر مہندی کی تصاویر شیئر کیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے اس تقریب کے لیے جامنی رنگ کی فراک پہنی جس پر انہوں نے تقریب کی مناسبت سے نارنجی رنگ کا دوپٹہ پہنا۔

تصاویر میں انہیں پھولوں کی چادر تلے اسٹیج پر لایا جارہا ہے، اداکارہ کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اس سے قبل بھی اداکارہ نے نکاح سمیت دعائے خیر اور مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کی شادی سے قبل دعائے خیر 16 ستمبر کو ہوئی تھی، بعدازاں اسی تاریخ کو اداکارہ کی دوستوں نے ان کی مایوں رکھی۔

29 ستمبر کو ماہرہ خان کی مہندی کی تقریب تھی جس کی تصاویر انہوں نے آج جاری کیں۔

ماہرہ خان کا سلیم کریم سے نکاح یکم اکتوبر کو بھوربن میں ہوا جس کی تصدیق اداکارہ کے بھائی اور مینیجر نے 2 اکتوبر کو کی۔