LIVE

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش، نشیبی علاقے زیر آب

زاہد شیروانی
October 15, 2023
 

مختلف علاقوں میں بارش کے باعث فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی— فوٹو: فائل

لاہور  میں ائیرپورٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مختلف علاقوں میں بارش کے باعث فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

لاہور میں موسم کی خرابی کے سبب علامہ اقبال ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ میں دشواری کے باعث پی آئی اے کی باکو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 160 کو ملتان کی طرف موڑ دیا گیا۔