حیدرآباد سمیت اندرون سندھ میں غیر قانونی طور پر آباد افغانیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
کمشنر حیدرآباد نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو حساس اداروں سے بھی مدد لینے کی ہدایت کی ہے۔
کمشنر حیدرآباد نے یہ ہدایات اس لیے جاری کی ہیں کہ یکم نومبر 2023 سے قبل حیدرآباد ڈویژن میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان باشندوں کی ان کے ملک واپسی کا کام پرامن اور احسن طریقے سے انجام پاسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلاجاری ہے۔