LIVE

خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے

شیبا حیدر
October 21, 2023
 

فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی جو اب بحال کردی گئی ہے: مشیر صحت/ فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے۔ 

خیبرپختونخوا کے مشیر صحت ڈاکٹر ریاض انور کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث صحت کارڈ سروس بند کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ پروگرام کے لیے 2 ارب روپے جاری کردیے جس کے بعد صحت کارڈ پر پھر سے مفت علاج کی سہولت بحال کردی گئی ہے۔

مشیر صحت کے مطابق ایم ٹی آئی اسپتالوں میں بعض ترقیاتی کاموں پرپابندی لگائی ہے لہٰذا اسپتالوں کی انتظامیہ نئی عمارتیں بنانے کی بجائے علاج پر توجہ دے۔