LIVE

کراچی: ڈیفنس میں گٹکے ماوے کی فیکٹری پکڑی گئی، لاکھوں روپےکا سامان ضبط

قمر علی مستوئی
October 24, 2023
 

گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والی اشیا کو کسٹم حکام نے اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے__فوٹو: فائل

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس فیز 6 میں پولیس اور کسٹم نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گٹکے ماوے کی فیکٹری پکڑ لی۔

پولیس کے مطابق فیکٹری میں سے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا ماوا اور اس کی تیاری میں استعمال ہونے والا کیمیکل، مشینری، چھالیہ اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا۔

کارروائی کے دوران گٹکا ماوا کی تیاری اور سپلائی میں ملوث ایک ملزم  امیر احمد خان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزم سے برآمد ہونے والی اشیا کو کسٹم حکام نے اپنے قبضے میں لے کر مزید تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔