LIVE

لیہ ہیلتھ آفس سے سانپ اورکتے کے کاٹنے والی لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین چوری

ویب ڈیسک
October 26, 2023
 

 
 سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے پر چوری ہونےکا شبہ ہوا ہے: محکمہ صحت/ فوٹوفائل

جنونی پنجاب کے ضلع لیہ کے ضلعی ہیلتھ آفس سے سانپ اورکتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی ویکسین چوری ہوگئی۔

 لیہ کے  سی ای او ہیلتھ کے مطابق میڈیسن اسٹور کے فریزر سے سانپ اورکتے کے کاٹنے پر لگائی جانے والی 4 ہزار  710 ویکسین چوری کی گئیں جن کی مالیت تقریباً 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمرے کا رخ تبدیل ہونے  پر چوری ہونےکا شبہ ہوا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ  سی ای او ہیلتھ نے پولیس کومقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی ہے اور انکوائری کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

 سی ای او ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ ویکسین برآمد کر کے ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔