LIVE

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا

شوالہ اسلم
October 30, 2023
 

اس سال سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے: ترجمان محکمہ صحت سندھ— فوٹو:فائل

کراچی میں نگلیریا سے ایک اور نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔

ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق نارتھ کراچی کا رہائشی 22 سال کا محمد ارسل 27 اکتوبر سے نجی اسپتال زیرعلاج تھا۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ محمد ارسل کے پی سی آر ٹیسٹ میں نگلیریا مثبت آیا تھا۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایاکہ اس سال سندھ میں نگلیریا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق علاقے سے پانی کے نمونوں کیلئے ٹاؤن سرویلنس کوآرڈینیٹر کو مطلع کردیا ہے۔