LIVE

عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی

ویب ڈیسک
November 03, 2023
 

عالمی ادارہ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا/ فائل فوٹو

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت نے پاکستان کو منکی پاکس کی ادویات دینے کی یقین دہانی کرادی۔

عالمی ادارہ صحت پاکستان کو منکی پاکس کی جدید دوا انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دے گا۔

عالمی ادارہ صحت نے اینٹی وائرل دوا حکومت پاکستان کی درخواست پر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے خط کے مطابق پاکستان کو اینٹی وائرل دوا کے 25 کورسز دیے جائیں گے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے سات کیسز سامنے آچکے ہیں۔