LIVE

ضرورت سے زیادہ وٹامن سی لینے کے نقصانات جانیے

ویب ڈیسک
November 03, 2023
 

وٹامن سی کے زیادہ استعمال سے آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی سر اور جسم میں درد کی وجہ بھی بنتا ہے/ فائل فوٹو

وٹامن سی جسم کیلئے فائدے مند تو ہوتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ وٹامن سی آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتا ہے۔

ویسے تو وٹامن سی کھانے کے بہت سے فوائد ہیں، یہ ناصرف آپ کے جسم کے اندرونی اعضا کیلئے فائدہ مند ہوتا ہے بلکہ جلد کی خوبصورتی میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے تاہم کسی بھی چیز کی زیادتی آپ کو فائدے کے بجائے نقصان ہی پہنچاتی ہے۔

وٹامن سی کی زیادتی سے کون سے نقصانات ہوتے ہیں؟

وٹامن سی کے زیادہ استعمال سے آپ کا جسم تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے اور ساتھ ہی سر اور جسم میں درد کی وجہ بھی بنتا ہے۔

وٹامن سی آکسیلیٹ کی تشکیل کا باعث بن سکتا ہے جو گردے کی پتھری کے خطرے کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

اس کے علاوہ متلی، پیٹ درد اور پیٹ کا خراب ہونا بھی وٹامن سی کے زیادتی کی ایک وجہ ہے جب کہ سینے میں جلن بھی اسی کی ایک علامت ہے۔