LIVE

فہد کے میرے شو پر نہ آنے کی وجہ خاندانی مسائل ہیں: ندا یاسر

ویب ڈیسک
November 14, 2023
 

ندا یاسر حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ فہد مصطفیٰ آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آتے؟ فائل فوٹو

معروف میزبان ندا یاسر نے اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ سے خاندانی تنازع کا اعتراف کیا ہے۔

ندا یاسر حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے سوال کیا کہ فہد مصطفیٰ  آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آتے؟

سوال کے جواب میں ندا کا کہنا تھا کہ فہد مصطفیٰ   کے میرے شو میں نہ آنے کی وجہ میں آن ائیر نہیں بتاسکتی۔

تاہم اس دوران ندا نے مذاقاً کہا کہ ’ فہد سے میری خاندانی دشمنی ہے‘۔

 بعد ازاں انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے لیکن فہد سے میرے کچھ خاندانی مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ میرے شو پر نہیں آتے۔