LIVE

روبینہ اشرف کا لڑکیوں کو شادی کے ابتدائی برسوں میں شوہر اور سسرال کو وقت دینے کا مشورہ

ویب ڈیسک
November 16, 2023
 

شادی کے شروع کے سالوں مثلاً 10 سال تک اگر آپ صحیح جگہ پر سرمایہ کاری کریں گے تو مستقبل میں اس کا پھل بھی کھائیں گے: اداکارہ کی پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے شادی کے بعد لڑکیوں کو ابتدائی برسوں میں شوہر اور سسرال والوں کو وقت دینے کا مشورہ دیا ہے۔

حال ہی میں روبینہ اشرف ایک مارننگ شو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران میزبان نے ان سے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق رائے طلب کی۔

اس پر  روبینہ اشرف کا کہنا تھا  کہ ایک لڑکی کو  شادی کے ابتدائی برسوں 4  چیزوں پر توجہ دینی ضروری ہے، میں ہر لڑکی کو مشورہ دیتی ہوں کہ شادی کے شروع کے 10 سال سرمایہ کاری کے ہیں، اس دوران ہر لڑکی  کیلئے گھر ، سسرال ، میاں اور آپ کا بچہ اہم کاموں جیسے ہیں جو کہ پہلی ترجیح ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ شادی کے شروع کے سالوں مثلاً 10 سال تک اگر آپ صحیح جگہ پر سرمایہ کاری کریں گے تو مستقبل میں اس کا پھل بھی کھائیں گے۔