LIVE

پنڈی بھٹیاں: نشہ آور مشروب پلا کر ڈاکٹر اور ملازمین کی خاتون سے مبینہ زیادتی

ویب ڈیسک
November 20, 2023
 

ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد خاتون سے ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی: پولیس/ فائل فوٹو

فیصل آباد کے قصبے  پنڈی بھٹیاں کے اسپتال میں ڈاکٹر اور  2 ملازمین  نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون اسپتال میں والدہ کا آپریشن کرانےآئی تھی جہاں اسپتال کے ملازم نےخاتون کو مشروب پلاکربے ہوش کیا اور زیادتی کی۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ ملازم متاثرہ خاتون کی ویڈیو بناکر اسے بلیک میل کرتا رہا جس کے بعد  خاتون سے  ڈاکٹر اور ایک اور ملازم نے بھی زیادتی کی۔

 پولیس نے خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان روپوش ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب نجی اسپتال انتظامیہ نے خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیے ہیں۔