LIVE

لاہور: پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے سکھ یاتری فیملی کو لوٹ لیا

اعظم ملک
November 29, 2023
 

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور کو ڈکیتی کے ملزمان کی 48 گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دے دیا — فوٹو:فائل

لاہور میں پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے سکھ یاتری فیملی کو لوٹ لیا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں سکھ یاتریوں کی فیملی سے ڈکیتی ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے تلاشی کے بہانے سکھ یاتری کی فیملی کو لوٹا تھا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سی سی پی او لاہور کو ڈکیتی کے ملزمان کی 48 گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی فوری شناخت کی جائے، غفلت کا تعین اورذمہ دارپولیس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔