LIVE

کراچی کا پانی گندا ہے، فلٹر کے پانی سے نہاتا ہوں: اداکار خاقان شاہنواز

ویب ڈیسک
November 30, 2023
 

اداکار خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی اداکاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی/ فوٹو سوشل میڈیا

پاکستانی اداکار خاقان شاہنواز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اداکار خاقان شاہنواز اپنی خوبصورت آنکھوں اور جلد کی وجہ سے کافی مشہور ہیں جس حوالے سے مختلف پروگرامز میں ان کی جلد کی خوبصورتی کے حوالے سے بھی پوچھا جاتا ہے۔

اداکار خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک شو میں اپنی اداکاری سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے خاقان سے ان کے آبائی علاقے سیالکوٹ اور کراچی کی آب و ہوا کے بارے میں  پوچھا گیا جس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ سیالکوٹ کا زمینی پانی بہت اچھا ہے جس سے ان کی جلد اور بال اور اچھے ہوجاتے ہیں۔

اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے پانی کے حوالے سے کہا کہ کراچی کا پانی گندا ہے، جلد اور بال خراب ہوتے ہیں اسی لیے وہ کراچی میں فلٹر کے پانی سے نہاتے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ لاہور کا پانی کراچی سے بہتر ہے لیکن سیالکوٹ کے مقابلے میں لاہور کا پانی بھی اچھا نہیں ہے۔