LIVE

اسلام آباد میں مبینہ طور پر قتل اور مقدمے کا اندراج، لڑکی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زندہ رپورٹ

احمد سبحان
December 05, 2023
 

زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل اور اغوا کا مقدمہ اکتوبر میں اسلام آباد میں درج کیا گیا جو انکوائری میں جھوٹا نکلا/ فائل فوٹو

اسلام آباد میں مبینہ طورپر قتل کی گئی طالبہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زندہ رپورٹ ہوگئی۔

زرعی یونیورسٹی کی طالبہ کے قتل اور اغوا کا مقدمہ اکتوبر میں اسلام آباد میں درج کیا گیا جو انکوائری میں جھوٹا نکلا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق طالبہ کے قتل اور اغوا کا مقدمہ جھوٹ پر مبنی اور ذاتی رنجش پر قائم ہوا، طالبہ تہمینہ نہ اغوا ہوئی اور نہ ہی ان تاریخ میں اسلام آباد میں پائی گئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق طالبہ زرعی یونیورسٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں حاضرپائی گئی اور اس کی لوکیشن آبائی گاؤں ٹوبہ ٹیک سنگھ پائی گئی۔

انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نامزد ملزمان کی والدہ کی درخواست پر آئی جی نے انکوائری کا حکم دیا تھا جس کے بعد  مقدمہ عدالت سے خارج ہوگیا ہے اور انکوائری میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ سی ڈی اے افسر افتخارحیدری کے اثر و رسوخ کی بنیاد پر بنایا گیا جس پر سی ڈی اے افسر افتخارحیدری نے اپنا مؤقف دیا کہ جھوٹا مقدمہ پولیس نے خود قائم کیا ہے۔