LIVE

وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

احمد سبحان
December 07, 2023
 

فوٹو: فائل

ملک کے وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  وفاقی تعلیمی اداروں میں 25 سے 29 دسمبر تک سردیوں کی چھٹیاں ہوں گی۔

فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کا کہنا ہےکہ وفاقی تعلیمی ادارے جمعہ 22 دسمبر کے بعد  پیر یکم جنوری کو کھلیں گے۔