LIVE

پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد

ویب ڈیسک
December 18, 2023
 

فوٹو:TheRealPCB

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آسٹریلیا کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور  ریٹ  پر  پاکستان کرکٹ  ٹیم  پر جرمانہ کردیا۔

آئی سی سی کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم پر  پرتھ ٹیسٹ میں سلو اوور  ریٹ پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائدکیا گیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان کے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2 پوائنٹ بھی کاٹ دیےگئے ہیں۔

2  پوائنٹ کاٹنے پر  پاکستان ٹیم کے پوائنٹ کی شرح 66.67 سے 61.11 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پاکستان کرکٹ ٹیم 2 اوورز  مقررہ وقت میں کم کرانےکی مرتکب ہوئی ہے۔