LIVE

ارباز خان جلد میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کرینگے: بھارتی میڈیا

ویب ڈیسک
December 22, 2023
 

شورا خان ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اداکارہ روینا ٹنڈن اور ان کے بیٹی کے ساتھ کام کرتی ہیں: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ بالی وڈ اداکار ارباز خان میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ اداکار ارباز خان رواں ماہ کی 24 تاریخ کو شادی کررہے ہیں، ان کی میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی ممبئی میں ہوگئی جس میں قریبی رشتے دار شرکت کریں گے۔

 شورا خان کون ہیں؟

شورا خان ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اداکارہ روینا ٹنڈن اور ان کے بیٹی کے ساتھ کام کرتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز اور شورا کی ملاقات نئی فلم 'پٹنہ شکلا' کے دوران ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ اس قبل ارباز خان کی پہلی شادی ماڈل و اداکارہ ملائکہ اروڑہ سے ہوئی تھی، دونوں کی شادی 19 سال تک چلی جس کے بعد انہوں نے 2016 میں راہیں جدا کرلیں، دونوں کا ایک بیٹا ارہان بھی ہے۔