LIVE

کراچی: پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر پولیس کا چھاپہ

سید دانیال حسین
December 23, 2023
 

پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ ان کے گھر پر چھاپا مارا اورتقریباً 45 منٹ تک میرے گھر میں رہی: خرم شیر زمان— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مار دیا۔

پولیس کے چھاپے کے وقت پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کی کارروائی پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پولیس نے بغیر سرچ وارنٹ ان کے گھر پر چھاپا مارا اورتقریباً 45 منٹ تک میرے گھر میں رہی۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ گزشتہ 7 ماہ سے گھروالوں سے دور ہوں، اس عرصے کے دوران یہ چوتھی مرتبہ میرے گھر پر چھاپا مارا گیا ہے۔