LIVE

کراچی میں اسٹریٹ کرمنل بے لگام،گلی محلوں میں بزرگ بھی محفوظ نہ رہے

ذیشان شاہ
December 24, 2023
 

کراچی کے علاقے عزیز  آباد میں ملزمان بزرگ  خاتون سے  پرس چھین کر  فرار  ہوگئے۔

چار  روز قبل عزیز آباد کے  رہائشی علاقےکی گلی میں بزرگ خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیونیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہےکہ رہائشی گلی میں خاتون جارہی ہیں، اس دوران موٹر سائیکل سوار  دو  ملزمان  بزرگ خاتون کے قریب آئے اور  پرس چھین کر فرار  ہوگئے۔

 جھٹکے سے پرس چھیننےکے باعث خاتون کو کندھے میں بھی چوٹ لگی۔

واقعہ چار  روز قبل پیش آیا تاہم ملزمان کو  پولیس تاحال گرفتا ر نہیں کرسکی۔