LIVE

یاسر عرفات کو قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ

عبدالماجد بھٹی
December 25, 2023
 

سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا/ فائل فوٹو

لاہور: پی سی بی نے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

سابق کرکٹر یاسر عرفات کی تقرری آسٹریلوی کوچ ہملوٹ کی جگہ کی جائے گی  اور ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19 کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

یاسر عرفات لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور وہ 3 جنوری کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے ساتھ آکلینڈ جائیں گے۔

یاسر عرفات نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔