LIVE

ویڈیو: اداکارہ عائزہ خان دوران شوٹنگ حادثے سے بچ گئیں

ویب ڈیسک
December 26, 2023
 

کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین کو دیکھنے کو نہیں ملتیں لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہے: عائزہ خان/ اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران حادثے سے بچ گئیں۔

اداکارہ عائزہ خان اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ ایک نئے ڈرامے میں کام کررہی ہیں، ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران عائزہ آگ کا ایک سین کررہی تھیں کہ اداکارہ حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

اس حوالے سے اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ’اداکار بننا کوئی آسان کام نہیں، جب ڈائریکٹر 'ایکشن' کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین کو دیکھنے کو نہیں ملتیں لیکن اللہ ہماری حفاظت کر رہا ہے اور میں اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے ہر ایک دن میری حفاظت کی اور یقیناً آپ لوگوں کی طرف سے ہماری کارکردگی پر ہمیں جو پذیرائی ملتی ہے وہ بھی بے مثال ہے۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ سب کا شکریہ، آپ کی محبت اور سپورٹ ہی ہے جو ہمیں اپنے کیرئیر میں مزید آگے بڑھنے پر مجبور کرتی ہے اور جو ہم سے ممکن ہوتا ہے ہم وہ کرتے ہیں۔