LIVE

اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری، جہانگیر ترین کی پارٹی کی طرف سے کاغذ جمع کرائے

دعا مرزا
December 28, 2023
 

اداکارہ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں/ فائل فوٹو

اداکارہ نور نے بھی سیاست میں انٹری دے دی۔

اداکارہ نور جہانگیر ترین کی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں اور انہوں نے آئی پی پی کی جانب سےخواتین کی مخصوص نشست کیلئے کاغذات جمع کروائے ہیں۔

اداکارہ نور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کیلئے خود پنجاب الیکشن کمیشن آفس پہنچیں جہاں ان کے کاغذات کی جانچ مکمل کرلی گئی ہے۔