LIVE

اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
December 28, 2023
 

حصص بازار میں آج 67 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے رہی— فوٹو:فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1188 پوائنٹس اضافے سے 62052 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 67 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 ارب روپے بڑھ کر 9003 ارب روپے ہے۔