LIVE

ویڈیو: میلبرن ٹیسٹ میں بابر نے بچے کیساتھ تصویر بنوا کر اسکا خواب پورا کر دیا

ویب ڈیسک
December 28, 2023
 

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم نے بچے کے ساتھ تصویر بنوا کر اسکا خواب پورا کر دیا۔

آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان میلبرن میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران بچہ اسٹینڈز کی جانب بابراعظم کو دیکھ کر جذباتی ہوگیا۔

بچے نے بابر اعظم سے کہا کہ وہ ان کی ہر اننگز دیکھتا ہے اور ان کی کور ڈرائیو کا بھی مداح ہے،بچے کی خواہش تھی کہ بابر اس کے ساتھ تصویر بنوائیں تاہم سابق کپتان نے بچے سے پہلے ہاتھ ملایا اور پھر اس کی خواہش پوری کردی۔

بابر اعظم کے ساتھ تصویر بنواکر بچہ خوشی سے جھوم اٹھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری میلبرن ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہوگیا جس میں آسٹریلیا کو اب تک 241 رنز کی برتری حاصل ہے۔

 آسٹریلیا کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں318 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جواب میں پاکستان کی ٹیم نے 264 رنز بناسکی تھی۔دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں پر 187 رنز بنائے ۔