LIVE

ملک کے61 فیصد تاجر کاروباری مستقبل سے پُرامید

ویب ڈیسک
December 31, 2023
 

 گزشتہ سروے کے مقابلے میں تاجر برادری کا اعتماد 21 فیصد بڑھا جبکہ مایوسی کا اظہار کرنے والے تاجروں کی شرح 23 فیصد گھٹ کر 38 فیصد ہوگئی. فوٹو فائل

گزشتہ سروے کے مقابلے میں پاکستان کی 61 فیصد تاجر  برادری نے مستقبل کے حوالے سے اچھی امید کا اظہار کیا ہے۔ 

 گزشتہ سروے کے مقابلے میں تاجر برادری کا اعتماد 21 فیصد بڑھا جبکہ مایوسی کا اظہار کرنے والے تاجروں کی شرح 23 فیصد گھٹ کر 38 فیصد ہوگئی۔

گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس کی نئی سروے رپورٹ جاری کردی جس میں موجودہ کاروباری صورتِ حال کو بہتر کہنے والے تاجروں کی شرح 12 فیصد اضافے کے بعد 49 فیصد جبکہ کاروباری صورتِ حال کو خراب کہنے والوں کی شرح 13 فیصد کمی کے بعد 50 فیصد پر آگئی۔

سروے کے مطابق مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں میں اضافہ تاجروں کے اہم مسائل میں سرِفہرست ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔