لاہور میں خشک سردی کی وجہ سے جہاں نمونیا تیزی سے پھیل رہا ہے وہیں ویکسین بھی شہریوں کو دستیاب نہیں ہے۔
اس صورتحال پر میڈیکل اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ لوگ نمونیا ویکسین لینے آرہے ہیں لیکن اسکی سپلائی نہیں آرہی جس کی وجہ سے اس کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔
ادھر صدر فارماسیسٹ لیگل فورم نورمہر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نمونیا کا سیزن ہے اور فارما والے اس سے فائدہ اٹھا رہےہیں۔
نورمہر نے مزید بتایا کہ میڈیکل اسٹورز نمونیا ویکسین بلیک میں بیچ رہے ہیں جب کہ ڈریپ (ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان) نمونیا ویکسین کی قیمت نہیں بڑھارہا تو مینو فیکچررز نے سپلائی روک دی ہے۔