LIVE

پاکستان میں 2023 میں کون سی فلمیں سب سے زیادہ سرچ کی گئیں؟

ویب ڈیسک
December 31, 2023
 

ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے صارفین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے ذوق کا اظہار ہوتا ہے۔ فوٹو فائل

ایک طرف نئے سال کی آمد ہے تو دوسری جانب عوام بیتے سال یعنی 2023 میں گوگل پر سرچ کیے جانے والے ٹاپ ٹرینڈ کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کے ذوق کا اندازہ بھی لگا رہے ہیں۔ 

ٹاپ ٹرینڈ سرچز سے صارفین کی مختلف دلچسپیوں اور بدلتے ہوئے ذوق کا اظہار ہوتا ہے اور پاکستانی ناظرین نے بھی سال 2023 میں کھیلوں اور  سیاست سمیت فلم اور دیگر شعبہ ہائے جات کو سرچ کیا۔

آئیے ہم اس سال پاکستانیوں کو گوگل پر اپنی جانب متوجہ کرنے والے مختلف رجحانات پر نظر دوڑاتے ہیں۔ 

عوام نے سال 2023 میں سوشل میڈیا اسٹارز اور شوبز شخصیات کے علاوہ فلموں میں بھی خاص دلچسپی ظاہر کی۔ 

پاکستان میں سنیما بھی اس سال کی ٹاپ ٹرینڈنگ سرچز میں نظر آیا۔ 

نولن (Nolan) کی اوپن ہائیمر (Oppenheimer) کی عمدہ عکاسی نے ٹرینڈنگ سرچز کی فہرست میں اوّل مقام حاصل کیا

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلمیں ’جوان ‘اور ’پٹھان‘  بھی ٹاپ سرچز میں شامل رہیں۔

اپنے نسائی نکتہ نظر اور گرل پاور کی متاثر کن کہانی کے ساتھ عالمی رجحان باربی پاکستان میں خاص طور پر مقبول تھی جس نے اسے ٹاپ 5 میں شامل کرایا۔

اس کے علاوہ ٹائیگر 3 (Tiger 3)

 غدر2 (Gadar2)

جان وِک 4 (John Wick4) 

ایکسٹریکشن2 (Extraction2)

ان فلموں کی کامیابی بھی ظاہر کرتی ہے کہ ناظرین عالمی فلمی مارکیٹوں سے مزید ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے لیے بے چین تھے۔ 

اسی دوران دیسی اور ہلکے پھلکے مزاح کے خواہشمند پاکستانیوں نے اپنی توجہ کیری آن جٹا3 (Carry on Jatta 3) کی جانب مبذول کی۔

ٹی وی سیریز فرضی(Farzi) نے بھی اس فہرست میں اپنی جگہ بنائی۔