LIVE

جیو انٹرٹینمنٹ کے نام اعزاز، واٹس ایپ چینل فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی

ویب ڈیسک
January 01, 2024
 

جیو انٹرٹینمنٹ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

یہ واٹس ایپ پر دنیا کا پہلا انٹرٹینمنٹ چینل ہے جس کے فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

اس واٹس ایپ چینل پر جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈراموں اور ان سے جڑی تفصیلات سے ناظرین کو باخبر رکھا جاتا ہے۔

اس لنک پر کلک کرکے آپ جیو انٹرٹینمنٹ کے واٹس ایپ چینل کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

اس سے قبل جیو نیوز کے واٹس ایپ چینل نے بھی یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

ابھی جیو نیوز کے واٹس ایپ چینل کے فالوورز کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے۔