LIVE

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی: نگران وزیر توانائی

ویب ڈیسک
January 02, 2024
 

کیپیسٹی پیمنٹس کا معاملہ نگران حکومت مکمل حل تو نہیں کر پائے گی مگر اس کے حل کیلئے روڈ میپ دے کر جائے گی: محمد علی/ فائل فوٹو

اسلام آباد: نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ نگران حکومت بہت بڑا کام کرنے جارہی ہے جس میں صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت کم کی جائے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا کہ دو تین کام ہم نگران حکومت میں کرنے جارہے ہیں، صنعتوں کیلئے بجلی قیمت میں کمی کی جائے گی جس کے سبب صنعتیں ہی پھر گھروں کیلئے سستی چیزیں فراہم کر سکیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ گردشی قرض میں کمی اور یوریا کھاد قیمت میں کمی بھی اس میں شامل ہے۔

نگران وزیر نےکیپیسٹی پیمنٹس کے حوالے سے کہا کہ کیپیسٹی پیمنٹس  کا معاملہ نگران حکومت مکمل حل تو نہیں کر پائے گی مگر اس کے حل کیلئے روڈ میپ دے کر جائے گی۔