LIVE

رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانے کے نقصانات جانیں

ویب ڈیسک
January 04, 2024
 

رات میں سونے سے قبل میٹھا کھانا آپ کی نیند کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس کے سبب یا تو آپ کو نیند نہیں آئے گی یا پھر آپ کو سونے میں مشکلات پیش آئیں گی/ فائل فوٹو

زیادہ تر لوگوں کو کھانے کے بعد میٹھا کھانا پسند ہوتا ہے اور شادی بیاہ سمیت دیگر تقریبات میں میٹھا ایک عام سی بات ہے۔

لیکن کیا آپ کو معلوم ہے رات کے کھانے کے بعد میٹھا کھانا آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ہائی شوگر لیول

میٹھی ڈش کوئی بھی کیوں نہ ہوں اس میں چینی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو ناصرف جسم میں  شوگر کے لیول کو بڑھاتی ہے بلکہ ذیابیطس کے مریضوں کیلئے تو کسی خطرے کی گھنٹی سے کم نہیں۔

نیند کا متاثر ہونا

رات میں سونے سے قبل میٹھا کھانا آپ کی نیند کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس کے سبب یا تو آپ کو نیند نہیں آئے گی یا پھر آپ کو سونے میں مشکلات پیش آئیں گی جب کہ نیند پوری نہ ہونے کی وجہ سے آپ ذہنی تناؤ کے ساتھ ساتھ جسمانی تناؤ کا شکار بھی رہیں گے، اس کے علاوہ آپ دن میں بھی سست محسوس کریں گے۔

پیٹ کی خرابی

آپ کو معلوم ہے زیادہ یا تیز میٹھا کھانے سے پیٹ کی خرابی بھی ہوسکتی ہے، زیادہ یا تیز میٹھا کھانے سے بدہضمی ہوسکتی ہے اور آپ کو تیزابیت کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

دانتوں میں تکلیف

 رات کو میٹھا کھاکر سونے سے آپ دانتوں کے مسائل سے بھی دوچار ہوسکتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رات میں میٹھا کھانا آپ کے دانتوں میں کیڑا لگنے کی وجہ بھی بن سکتا ہے، اسی لیے دانتوں کے ڈاکٹرز کی جانب سے میٹھا کھانے کے بعد دانتوں کو صاف کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ میٹھا کھانے سے وزن بھی بڑھاتا ہے جب کہ میٹھا کھانے کی طلب آپ کو مزید بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے۔