LIVE

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک
January 04, 2024
 

فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر  سال 2023 کے آخری کاروباری ہفتے میں36 کروڑ 49 لاکھ ڈالر بڑھے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا ہے کہ اضافے کے بعد 29 دسمبر تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 22 کروڑ ڈالر رہے۔

اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 46.41 کروڑ ڈالر بڑھ کر 8.22 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 9.92 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.99 ارب ڈالر رہے۔