LIVE

کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
January 06, 2024
 

تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں: ترجمان وزارت صحت— فوٹو:فائل

ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پشاور کے 3، حیدر آباد کے 2 اور کراچی شرقی کے 2 نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس نکلا ہے جبکہ سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ تمام نمونوں میں پایا جانے والا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے عوام سے اپیل کی کہ صرف پولیو ویکسینیشن کے ذریعے ہی بچوں کو محفوظ بنایا جا سکتا ہے، والدین 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔