LIVE

امریکی ائیرلائن ریگولیٹر کا بوئنگ کے 737 میکس 9 طیاروں کو گراؤنڈ کرنیکا حکم

ویب ڈیسک
January 07, 2024
 

 امریکی ائیرلائن ریگولیٹر نے طیاروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جس دوران دنیا بھر میں 171 طیارے متاثر ہوں گے/فوٹوبشکریہ رائٹرز 

امریکی ائیرلائن ریگولیٹر نے  بوئنگ 737 میکس 9  کے بعض طیاروں کو گراؤنڈکرنے کاحکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی ائیرلائن ریگولیٹر نے  طیاروں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جائزے کے دوران دنیا بھر میں 171 طیارے متاثر ہوں گے جبکہ کارروائی میں 4 سے 8 گھنٹے لگیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز الاسکاائیرلائن کے طیارے کا کچھ حصہ فضا میں اڑگیا تھا جس کے بعد طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔

متاثرہ طیارے میں عملے سمیت 177 افراد سوار تھے، بوئنگ اب تک دنیا بھر میں میکس 218   کے 9 طیارے فراہم کر چکا ہے۔