LIVE

جہازوں کے آنے میں تاخیر، ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی

ویب ڈیسک
January 08, 2024
 

 ایک ٹن اسٹیل کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھا ہے: آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن— فوٹو:فائل

ملک میں ایک ٹن سریے کی قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔

آئرن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے صدر حماد پونا والا نے کہا ہے کہ ایک ٹن اسٹیل کا بھاؤ 3 ہزار روپے بڑھا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ایک ٹن سریے کی قیمت بھی 2 لاکھ 68 ہزار روپے ہوگئی۔

حماد پوناوالا نے کہا کہ اسٹیل کی قیمت سمندری جہازوں کے آنے میں تاخیر  پر بڑھی ہے جبکہ بلند شرح سود بھی اسٹیل مہنگا ہونے کی وجہ ہے۔